نئی دہلی میں دہشت گرد حملوں کا خدشہ، پولیس ہائی الرٹ

جمعہ 23 جون 2017 10:00

نئی دہلی میں دہشت گرد حملوں کا خدشہ، پولیس ہائی الرٹ
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دارالحکومت نئی دہلی میں دہشت گردکارروائیوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ۔بھارت کے خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ دہشت گرد عید الفطر سے پہلے دہشت گرد کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پورے ملک میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں،جن مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات بڑھانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ان میں ریلوے ا سٹیشن ، بس سٹاپ ، میٹرو اسٹیشن، ہوٹل ، شاپنگ مال ، مذہبی مقامات، مغربی ممالک کے سفارت خانے اور سٹیڈیم شامل ہیں، اس کارروائی کے دوران خفیہ اداروں کو مشکوک گاڑیوں کی مکمل تلاشی اور صوبوں کے درمیان آمدو رفت کرنے والی گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :