جرمنی میں تارکین وطن کو عید ملن پارٹی دی جائے گی،ماریہ ویلیم

جمعہ 23 جون 2017 10:00

جرمنی میں تارکین وطن کو عید ملن پارٹی دی جائے گی،ماریہ ویلیم
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) جرمنی میں عیدالفطرکے موقع پر مقامی این جی او نے تارکین وان کوعید ملن پارٹی دینے کا اعلان کردیاگیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن کے شھر حامبروکن میں مقامی این جی او منھم آرگنائزیشن روزے ختم ہونے کی خوشی میں مقامی مسلم تارکین وطن کو عید مِلن پارٹی دے گی۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقامی این جی او کی سربراہ ماریہ ویلیم نے کہا کہ مسلمانوں کی طرح ھم بھی رمضان المبارک کے مہینے کا بہت احترام کرتی ہیں اور تمام غیر مسلمز کو بھی رمضان المبارک کا مہینہ بخیریت ختم ہونے کی بہت خوشی ہے اور ہم 25 جون اتوار کو مسلم تارکین وطن کی خوشیوں میں بھر پور شرکت کرتے ہوئے ان کو عید مِلن پارٹی دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :