کوئٹہ ، ڈی آئی جی آفس کے سامنے بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق ، 13 افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 23 جون 2017 09:22

کوئٹہ ، ڈی آئی جی آفس کے سامنے بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق ، 13 افراد زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء) کوئٹہ میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے جاں شہداء چوک پر جناح چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ ترجمان سول ہسپتال ڈاکٹر وسیم احمد کے دھماکے کے بعد ہسپتال میں 5 افراد کی لاشیں جبکہ 13 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔