شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

جمعہ 23 جون 2017 09:20

واشنگٹن ۔ 23 جون (اے پی پی(امریکی حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کوکیے جانے والے تجربے کے متعلق امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کا حالیہ تجربہ اس سال راکٹ اور ان کے انجن کے تجربوں سے ہے اور ممکنہ طور پر وہ چھوٹی قسم کے آئی سی بی ایم راکٹ انجن ہو سکتے ہیں۔