یمن میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے اہم رہنما سمیت 3 جنگجوہلاک

جمعہ 23 جون 2017 09:20

واشنگٹن ۔ 23 جون (اے پی پی( امریکی فوج نے یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں القاعدہ کے رہنما ابو خطاب العولقی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی فوج کی مرکزی کمان نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ شبوہ میں فضائی حملے میں ابو خطاب العولقی سمیت تین جنگجو مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

العولقی القاعدہ کا ایک سینئر لیڈر تھا اور وہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور انھیں عملی جامہ پہنانے کا ذمے دار تھا۔

بیان کے مطابق اس کے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی تنظیم اور ڈھانچے پر نمایاں اثرات تھے اور اس کے گروپ کے دوسرے سینئر لیڈروں سے بھی گہرے مراسم اور روابط استوار تھے۔وہ جنوبی یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیوں کی سازشوں میں ملوث رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :