کوئٹہ میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 23 جون 2017 09:04

کوئٹہ میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون ۔2017ء) کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی کے مطابق بلوچستان کے دالخلافہ کوئٹہ میںڈی آئی جی آفس کے قریب جناح چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکے میں ایک گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔ فوری طور پر 6 زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :