آج ملک گیر سطح پرجمعة الوداع کے موقع پر یوم القدس منایا جائے گا

عید کے بعد ملک گیر سطح پر " اتحاد امت مہم " چلائی جائے گی قبلہ اول کی آزادی کے لئے جمعہ کے خطابات میں مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اورمساجد کے باہر مظاہرے کےے جائیں گے جمعہ وعیدالفطر کے اجتماعات میں قراردادوں کے ذریعے حکمرانوں سے اپیل کی جائے گی کہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 جون 2017 00:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2017ء) تنظیم اتحاد امت کے زیر ا ہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ " اتحاد امت کانفرنس وافطارپارٹی" میں شریک تمام مسالک اورہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی ،سماجی اور سول سوسائٹی کی100سے زائد جماعتوں کے راہنماو¿ں نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ آج جمعہ ملک گیر سطح پرجم الوداع کے موقع پر یوم القدس منایا جائے گا اورقبلہ اول کی آزادی کے لےے جمعہ کے خطابات میں مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی مساجد کے باہر مظاہرے کےے جائیں گے ۔

جمعتہ الوداع و عیدالفطر کے اجتماعات میں قراردادوں کے ذریعے مسلم حکمرانوں سے اپیل بھی کی جائے گی کہ وہ اپنے اختلافات باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔جبکہ عید کے بعد ملک گیر سطح پر " اتحاد امت مہم" چلائی جائے گی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی دنیا کے تنازعات کے حل کے لیئے عالمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد ناگزیر ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ تنظیم اتحاد امت کی طرف سے دنیا بھر کے تمام مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھ کر عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا جائے گا ، اتحاد امت کانفرنس کی صدارت تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین اور ناظم اعلیٰ اتحادا مت اسلامک سنٹر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے کی۔

، تنزیلہ عمران رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عالم اسلام کے انتشار کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ، مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کیا جا رہا ہے ۔علامہ ڈاکٹر سعد صدیقی نے کہا کہ مسلم حکمران امریکی ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرنے کی بجائے " متحدہ مسلم بلاک " تشکیل دیں اسلام دشمن قوتوں نے فرقہ واریت کو اسلام کے خلاف ہتھیار بنا لیا ہے ۔علامہ محمد حسین اکبر پرنسپل جامعة المنتظر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اسرائیل سے دوستی کی بجائے قبلہ اول کی آزادی کی بات کرنی چاہےے ۔

ایران سعودی کشیدگی امت کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، اتحاد امت کے بغیر امت محمدیہ کی عظمت رفتہ بحال نہیں ہو سکتی ، پاکستان ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں ثالث بنے ۔جمعیت اہل حدیث کے سربراہ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما ءامت کو جوڑنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، فرقوں کی بنیاد پر نفرتوں کو فروغ دینے والے اسلام دشمن طاقتوں کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں ۔

کرنل (ر) جاوید کاہلوںسابق ضلع ناظم نارووال نے کہا کہ مسلم ممالک کی مشترکہ کرنسی کا اجرا کیا جائے ، اتحاد امت کے بغیر عالمگیر غلبہ اسلام ممکن نہیں ، فرقہ واریت امت مسلمہ کے لےے ناسور بن چکی ہے ،علامہ زبیر احمد ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کا پائیدار اتحاد ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔ حرمین شریفین اور روضہ رسول کی حرمت اور تحفظ کے لےے اپنی جان بھی قربان کر سکتے ہیں لیکن خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے خدا نخواستہ اگرحرمین شریفین اور روضہ رسول کے دفاع کی ضرورت پیش آئی تو عشاقان رسول سب پہلے میدان عمل میں ہوں گے ۔

متحدہ جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سید ضیاءاللہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر سعودی کشیدگی کے خاتمے کے لےے غیر جانبدار مسلم ممالک مصالحانہ کردار ادا کریں ۔ جبکہ کانفرنس کے اہم شرکا میںعلامہ خلیل الرحمن قادری ،تنزیلہ عمران رہنما تحریک انصاف،موون پارٹی کی رہنما تمکین آفتاب ملک ،شہزادی اورنگزیب ،علامہ رضاءالدین صدیقی ،مفتی انتخاب احمد ،مولانا احسان الحق صدیقی اوردیگر شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :