ریسکیو 1122 چنیوٹ کا عید الفطر کے حوالے سے خصوصی اجلاس

جمعہ 23 جون 2017 00:21

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میڈم طاہرہ خان کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122 چنیوٹ کا عید الفطر کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن چنیوٹ پہ ہوا جس میں ریسکیو 1122 نے عید الفطر کا ایمرجنسی پلان جاری کیا۔ جس کے مطابق ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ضلع بھر میں نماز کے بڑے اجتماعات پر ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی جانب ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو محافظ بھی اپنی ڈیوٹی دیں گے جن کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کی مکمل تربیت دی گئی ہے، اجلاس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر چنیوٹ محمد عثمان، کنٹرول روم انچارج سید قیصر بخاری، سیفٹی آفیسر بھوانہ محمد مرسلین، سیفٹی آفیسر لالیاں ملک ظفر علی اعوان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :