عید پر ون ویلنگ کرنے والوںکے خلاف سخت ایکشن لیں۔ڈی پی او

جمعہ 23 جون 2017 00:21

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پولیس ملازمین عید پر ون ویلنگ کرنے والوںکے خلاف سخت ایکشن لیں عوام کی خدمت ہی پولیس کا اولین فرض ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے میڈیا نمائنگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ کی مدد سے ٹیمیںبنائی جا رہی ہے ہر محلہ کی سطح پر سپیشل برانچ ان ٹیموں کے ساتھ مل کر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کریں گے عید الفطر پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف پنجاب پولیس کریک ڈائون کرئے گی عید کے موقع پر نوجوان زیادہ ون ویلنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں ان کا کہنا تھ اکہ والدین کو بھی چاہیے کہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ کرنے سے روکیں۔

متعلقہ عنوان :