چنیوٹ پولیس کے جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

جمعہ 23 جون 2017 00:20

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چنیوٹ پولیس نے جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر3ڈی ایس پیز،3 انسپکٹرزسمیت600سے زائد پولیس افسران و ملازمان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

مساجداور یوم القدس کی ریلیوں میںشامل ہونے والوں کی فزیکل سرچ اور میٹل ڈٹیکٹر سے تلاشی لی جائے گی۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سرکلز میں ریزرو نفری سٹینڈ ٹو رہے گی۔یوم القدس کی ریلیوں کے ساتھ ایلیٹ کی ٹیمیں گشت کریں گی ۔تمام ڈیوٹی کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :