چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی جھنگ کی جانب سے 39مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم

جمعہ 23 جون 2017 00:20

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی جھنگ کی جانب سے 39مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے۔سوشل ویلفیئر کے دفتر میں بیت المال کمیٹی کی جانب سے نادار،مستحق اور معذوروں میں39چیک مالیتی تین لاکھ بائیس ہزارنوسو پچاس روپے تقسیم کیے گئے اس موقع پر چیئرمین بیت المال ریاض حسین عشرت بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،بیت المال کمیٹی کے ممبران و سوشل ویلفیئر دفتر کے افسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بیت المال ریاض حسین عشرت بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ عام افراد کے طرح معذور اور مستحق افراد کا بھی حق ہے کہ وہ عید کو بھر پور طریقہ سے منا سکیں ۔چیئرمین بیت المال ریاض حسین عشرت بھٹی نے کہا کہ بیت المال سال 2016-17میں 529مستحق افراد میں امدادی چیک مالیتی 56لاکھ ،8ہزار 2سو بائیس روپے ادا کر چکاہے۔جن میں ذہین طلباء و طالبات میں وظائف ،یتیم مستحق بچیوں کو جہیز،یتیموں،بیوائوں ،نادار،معذور شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ غریبوں ،مستحق افراد کی امداد عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں حکومتی پالیسی کے مطابق امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔