مستحقین کی ضروریات کا خیال رکھنااور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔کمشنر

جمعہ 23 جون 2017 00:20

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ غریب و نادار افراداور مستحقین کی ضروریات کا خیال رکھنااور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ․ انہوںنے ان خیالات کااظہار دارالامان سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیر ہ غازیخان میں مقیم خواتین میں ادبی تنظیم آنچل کی طرف سے عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا․ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، انچارج دارالامان زرینہ بی بی صدر آنچل ادبی تنظیم ڈاکٹر نجمہ شاہین کے علاوہ متعلقہ افسران موجودتھے ․ بعدازاں کمشنر احمد علی کمبوہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد اور ڈاکٹر نجمہ شاہین نے دارالامان میں مقیم دس خواتین میں عید گفٹ تقسیم کیے ․

متعلقہ عنوان :