عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات پر چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں

جمعہ 23 جون 2017 00:20

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے پاورکنٹرول سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میں چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ۔

(جاری ہے)

26جون 2017؁ء کو چیف انجینئر (او اینڈ ایم )ڈسٹری بیوشن میپکو شیخ عتیق الرحمن ، 27اور28جون کو چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکوشاہد حمید چوہان میپکو پاورکنٹرول سنٹر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ظفر حسین بھٹی اور سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو جی ایس او سرکل ملتان خالد جاوید خان بھی عیدالفطر کی تعطیلات میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے ۔