چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سیشن کورٹ تعینات جوڈیشل افسران کو گاڑیاں فراہم کردی گئیں

جمعہ 23 جون 2017 00:20

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں تعینات خواتین جو ڈیشل افسران اور دیگر سینئرجج صاحبان کو گاڑیاں فراہم کر دی ہیں جس سے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجر انوالہ محمد عبدالناصرنے ایک تقریب میں خواتین جو ڈیشل افسران اور سینئر جج صاحبان کو گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں،ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج سید انجم رضا‘ سینئر سو ل جج شفاقت علی اور دیگر جج صاحبان تقریب میں شریک تھے ۔

(جاری ہے)

تمام جج صاحبان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کاشکریہ ادا کیا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ محمد عبدالناصر نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کوجلد اورسستا انصاف فراہم کرنے اور عدل کا بول بالا کرنے کے موثر اور ٹھو س اقدامات جاری رہیں گے۔ انہو ں نے یقین کااظہا ر کیا کہ جو ڈیشل افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض منصبی انجام دیں گے۔