گیپکو کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد اکرم کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 23 جون 2017 00:20

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو ) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئیفیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ گیپکو کی تمام118 سب ڈویژنوں 24 ڈویژنوں اور 5سرکلز میں ہنگامی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں ان چھٹیوں کے دوران صارفین کی شکایات ومسائل کے فوری حل کیلئے یہ مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ان ہنگامی مراکز میں موجو د عملہ علاقہ میں کسی بھی جگہ بجلی کی ٹرپنگ،بریک ڈائون یا دیگر کسی نقص کی صورت میںفوری سروس فراہم کرے گا۔

مزید کسی معلومات اور شکایات کی صورت میں گیپکو سرکل سطح پر متعلقہ افسران سے درج ذیل نمبرز پر بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سٹی سرکل گوجرانوالہ میںایس ای سٹی سرکل لیاقت علی ڈھلوں موبائل نمبر0340-0001449دفتر کے نمبر055-9200597، کینٹ سرکل گوجرانولہ میں ایس ای کینٹ زاہد جاویدموبائل نمبر0340-0001671دفتر کے نمبر055-4446688،سیالکوٹ سرکل میں ایس ای سیالکوٹ پرویز اقبال موبائل نمبر0340-0002181دفتر کے نمبر052-9250693۔

،گجرات سرکل میںایس ای گجرات سرکل ارشد منیر موبائل نمبر0340-0001902دفتر کے نمبر053-9260292 جبکہ نارووال سرکل میں ایس ای نارووال رفیق اقبال0340-0002185دفتر کے نمبر0542-500068شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں گیپکو ہیڈ کوارٹر کے نمبروں 055-9200516,055-9200504اور055-9200592 یاچیف انجینئر جنید اخترکے موبائل نمبر0340-0001007پر مطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :