مسلم لیگ ن کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی کھلی کتاب ہے،رکن قومی اسمبلی معین وٹو

جمعہ 23 جون 2017 00:20

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی گزشتہ چار سالہ کار کردگی ایک کھلی کتاب ہے جس سے بے حد مطمئن ہیں اسی کار کردگی کے بل بوتے پر آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ(ن) ہی بنائے گی ۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے سابق صدر تحصیل بار دیپالپور میاں ماجد وٹو کی جانب سے دئیے جانے والے افطار ڈنر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عمران خان کی ہر چال ناکام ہوتی جار ہی ہے 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اور اپنی ناکامی عمران خان کے ذہن پر سوار ہے اور اپنی ناکامی کو قبول کرنے کے لئے تیا رنہیں جس کی وجہ سے انہوں نے سازشوں کاایک سے بڑھ کر ایک جال بچھایا لیکن کسی بھی میں کامیابی نہ ہوسکی ہے۔