عید کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 23 جون 2017 00:20

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے عید الفطر کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا بڑامذہبی تہوار ہے نماز عید کے ضلع اوکاڑہ میں 841 مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جن میں عید الفطر کے 13اجتماع کھلے میدان میں ہونگے جن کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔

اٹھارہ سو سے زائد اہلکار عید الفطر کی نماز کے لیے ضلع بھرمیں ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ تاہم مساجد ،عید گاہوں ، امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے تین حصار سے گزرنا ہوگا اور دیگر مقامات پر پولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ان خیالات کا اظہار طیب سعید شہید پولیس لائن میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں میٹل ڈیٹکٹرکے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔نماز عید کے اوقات میں اوکاڑہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران واہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے ۔عیدالفطر کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریںگے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپراہی ہر گز براشت نہیںکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :