ْمحکمہ داخلہ بلوچستان نے 40دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی ، اطلاعات دینے پر انعام کا اعلان

جمعہ 23 جون 2017 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) محکمہ داخلہ بلوچستان نے 40دہشتگردوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی اطلاعات دینے پر انعام کا اعلان کر دیا، میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والی40دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی ہے اور ان کی مصدقہ اطلاعات دینے پر نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ نے عید کے تین دنوں میں کسی بھی پولیس آفیسر کی چھٹی منظور نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ عید پر تمام ڈی سی، اے سی کمشنرز اور پولیس افسران ڈیوٹی پر موجود رہیں۔

متعلقہ عنوان :