شریف خاندان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کاروائی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہا،وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی کاروائی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی بنائی گئی جے آئی ٹی قابل عزت و احترام ہے اور شریف خاندان نے اسے تمام متعلقہ ریکارڈ جمع کرا دیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قیادت سمیت ہم سب عدالتوں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :