تمام ڈویژنل کمشنروں،ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اپنے متعلقہ ڈویژن،ڈسٹرکٹ او تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کی ہدایت

جمعرات 22 جون 2017 23:30

کوئٹہ۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) چیف سیکرٹری بلوچستان نے تمام ڈویژنل کمشنروں/ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات 26تا28جون2017کے دوران اپنے متعلقہ ڈویژن/ڈسٹرکٹ او تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہیں جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرلز آف پولیس کو ڈویژن کی سطح پر اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران چھٹی کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :