’’خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف ایکٹ2010‘‘ کے تحت محکمہ جاتی انکوائری کمیٹی تشکیل

جمعرات 22 جون 2017 23:30

کوئٹہ۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری ( امپلیمینٹیشن) منصوبہ بندی و ترقیات کی سربراہی میں ’’خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف ایکٹ2010‘‘ کے تحت محکمہ جاتی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے دیگر ممبران میں ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن) محکمہ منصوبہ بندی وترقیات شازیہ نورین ریسرچ آفیسر اور انڈر سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی بطور سیکرٹری شامل ہوں گے۔