Live Updates

صحافی برادری کی شکر گزار ہوں کہ آج وہ تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے‘ اہل صحافت نے ہمیشہ حق, سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا‘مریم اورنگزیب

جمعرات 22 جون 2017 23:30

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی برادری کی شکر گزار ہوں کہ آج وہ تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے‘ اہل صحافت نے ہمیشہ حق, سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں شائستگی کا کلچر ختم کر کے بد نما رویوں کی منفی روایت قائم کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے بلوائیوں کی قابل مذمت غنڈہ گردی صحافیوں نے دیکھ لی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوں کی مجرمانہ سرگرمیاںن شروع کر دی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات