کلبھوشن کومعافی دینے یانہ دینے کااختیارصدرکے پاس ہے، کلبھوشن یادیو ہزاروں افراد کے قتل کاذمہ دار ہے اسے بیگناہ افرادکے قتل کے جرم میں سزاملنی چاہیے،ہزاروں افراد کے قتل کا حساب کون دے گا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ

جمعرات 22 جون 2017 23:31

کلبھوشن کومعافی دینے یانہ دینے کااختیارصدرکے پاس ہے،  کلبھوشن یادیو ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن کومعافی دینے یانہ دینے کااختیارصدرکے پاس ہے، کلبھوشن یادیو ہزاروں افراد کے قتل کاذمہ دار ہے اسے بیگناہ افرادکے قتل کے جرم میں سزاملنی چاہیے،ہزاروں افراد کے قتل کا حساب کون دے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کلبھوشن یادیو کی آرمی چیف سے انسانی ہمدردی کے تحت معافی مانگنے پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کلبھوشن کو معافی دینے یا دینے کا اختیار صدر کے پاس ہے ،وہ ہزاروں افراد کے قتل کا ذمہ دار ہے اس کا حساب کون دے گا ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کوبیگناہ افرادکے قتل کے جرم میں سزاملنی چاہیے جبکہ نوازشریف موجودہ حالات میں کوئی فیصلہ نہیں دے سکتے۔