وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کیلئے انعامات کی مد میں21 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری دیدی

جمعرات 22 جون 2017 23:31

وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کیلئے انعامات کی مد میں21 کروڑ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزیر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کیلئے انعامات کی مد میں21 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری دیدی، ہیڈ کوچ سمیت ٹیم کے 13 آفیشلز کو 50، 50 لاکھ روپے کے چیک جبکہ ٹیم کی15 کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں 5جولائی وزیراعظم ہائوس میں تقریب ہوگی جس میںوزیر اعظم نواز شریف کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامی چیک تقسیم کرینگے۔

ٹیم کے 15کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جائے گا جبکہ ڈ کوچ سمیت ٹیم کے 13 آفیشلز کو 50، 50 لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے انعامات کیلئے 21کروڑ 50لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :