ایک نہ ایک دن بھارت اور پاکستان کو مذاکرات پر آمادہ ہونا ہوگا کیونکہ اس کے بناء ہم اپنے تنازعات حل نہیں کر سکتے ، پاکستان لاحاصل مذاکرات کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتا ، ہم کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع مذاکرات چاہتے ہیں ، 70سال جنگوں اور تلخیوں میں ضائع ہوچکے ہیں ، بھارت میںپاکستان کے سفیر عبدالباسط کا انٹرویو

جمعرات 22 جون 2017 23:31

ایک نہ ایک دن بھارت اور پاکستان کو مذاکرات پر آمادہ ہونا ہوگا کیونکہ ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) بھارت میں تعینات پاکستان کے سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ایک نہ ایک دن بھارت اور پاکستان کو مذاکرات پر آمادہ ہونا ہوگا کیونکہ اس کے بناء ہم اپنے تنازعات حل نہیں کر سکتے ، پاکستان لاحاصل مذاکرات کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتا ، ہم کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع مذاکرات چاہتے ہیں ، 70سال جنگوں اور تلخیوں میں ضائع ہوچکے ہیں ۔

وہ جمعرات کو ایک جریدے ’’رائزنگ کشمیر‘‘کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرا ت کے لئے بھیک نہیں چاہتا ، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے ۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں وکشمیر کا مسئلہ بنیادی تنازعہ ہے ، ایک دن دونوں ملکوں کو مذاکرات پر آنا ہوگا اس کے بغیر دونوں ملک اپنے تنازعات حل نہیں کر سکتے ، ہم نے جامع مذاکرات کیلئے اپنا فریم ورک مکمل کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان لاحاصل مذاکرات کے لئے وقت ضائع نہیں کرسکتا ، ہم کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع مذاکرات چاہتے ہیں ، 70سال جنگوں اور تلخیوں میں ضائع کئے ، وقت آگیا ہے کہ اب ہمیں امن کی تلاش کرنا ہوگی ، کشمیر میں صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے اور طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ناممکن ہے ۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ مذاکرا ت کے لئے پیشگی شرائط نہیں ہوتیں ہم نے صاف کہہ دیا ہے کہ مذاکرات بغیر شرائط کے ہوں گے ،دونوں ملکوں میں مذاکرات مخلص اور دوستانہ ماحول میں ہونے چاہیئں ،2004سے 2008تک ہونے والے مذاکرات کے اچھے نتائج نکلے تھے ۔

متعلقہ عنوان :