ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ملیر نے شہباز سینئر ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، فائنل 23 جون کی شب کھیلا جائیگا

جمعرات 22 جون 2017 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ملیر نے اولمپیئن شہباز احمد سینئر فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، ڈسٹرکٹ سائوتھ اور کورنگی کی ٹیموں کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ارسل اعجاز اور عاصم خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس مین برقی قمقموں کی روشنی میں منعقد ہونیوالے ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے سائوتھ کو باآسانی 7 کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے علی مسرت نے چار گول اسکو کئے جبکہ محمد علی ، ابرار خان اور عمران خان نے دو دو اور انس صدیقی، محمد عمران اور اسد جعفری نے ایک، ایک گول بنایا۔

(جاری ہے)

شکست خوردہ ٹیم کے سبطین رضا نے تین، محمد شرجیل نے دو محمد رضوان اور سولنگی نے ایک ، ایک گول پر اکتفا کیا۔ سینٹرل کے گول کیپر ارسل اعجاز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ملیر نے کورنگی کی ٹیم کو باآسانی 6 کے مقابلے میں 10 گول سے مات دیکر فائنل میں جگہ بنائی ، فاتح ٹیم کے عاصم خان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ گول اسکور کئے، رضوان خان نے چار اور عدنان ذاکر ایک گول بنایا۔ کورنگی کی جانب سے ارسلان حیدر نے تین اویس خان نے دو اور طلحہ غوری نے ایک گول اسکو کیا۔ فائنل 23 جون کی شب کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :