کام نہ کرنے والے افسران کو اب ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گاآئی جی سندھ نے پولیس کو وارننگ جاری کردی

اسٹریٹ کرائم، جوئے منشیات کے اڈوں اور ایرانی پیٹرول کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے،دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، دربار سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 23:31

کام نہ کرنے والے افسران کو اب ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گاآئی جی سندھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کو وارننگ جاری کردی۔آرٹس کاونسل کراچی میں سندھ پولیس کا سب سے بڑا دربار لگ گیا۔دربار میں کراچی پولیس رینج کے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز شریک۔کراچی پولیس کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شریک۔اسٹریٹ کرائم، جوئے منشیات کے اڈوں اور ایرانی پیٹرول کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے ۔

کام نہ کرنے والے افسران کو اب ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔ تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔وارننگ کے بعد کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خدا را دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اہلکاروں کے کیسوں پر کام کریں۔دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

نیوٹاون واقعے کا زخمی ابھی تک تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے ۔

اسپتال کا بل 28 لاکھ روپے تک جمع کروایا جا چکا ہے ۔دہشتگردی کی جنگ میں زخمی اہلکاروں کو اچھے سے اچھے اسپتال منتقل کیا جائیگا۔اسٹریٹ کرائم کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کے لیے ہرممکن اقدمات کیے جائیں۔آئی جی سندھ نے دربار میں موجود تمام افسران سے الگ الگ ملاقات کی۔جن تھانیداروں کے خلاف ایجینسیز نے شکایات کی تھیں ان کو تنبیہ کی۔سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ بھی تھوڑا بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :