سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی تحقیقات پر مامور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کی تعیناتی کو چیلنج کردیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 23:28

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی تحقیقات پر مامور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی تحقیقات پر مامور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیاء کی تعیناتی کو چیلنج کردیا گیا ہے ، جمعرات کودرخواست گزار پروفیسر وحید کمال نے دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء حکمرانوںکے احتساب میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں اسی بناء پر ان کا رویہ جانبدرانہ ہے،وہ تمام تر سفری سہولیات کی دستیابی کے باوجود قطر کے شہزادے کا بیان قلمبند کرنے کے لئے بھی نہیں گئے ہیں۔