مستحق افراد کی مدد سے دلی سکون ملتا ہے اور عید کے موقع پر خصوصی افراد کواپنی خوشیوں میں شامل کریں تا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں،چئیرمین بلدیہ گوجرخان

جمعرات 22 جون 2017 23:28

گوجرخان۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مستحق افراد کی مدد سے دلی سکون ملتا ہے اور عید کے موقع پر خصوصی افراد کواپنی خوشیوں میں شامل کریں تا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں ان خیالات کا اظہار محمد شاہد صراف چئیرمین بلدیہ گوجرخان نے ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مستحق اور سپیشل افراد میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صدر ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن ملک الطاف حسین کو اس شاندار کام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں تقریب میں سید ندیم عباس بخاری،ضلعی ممبر شازیہ سلطانہ،شاہد لطیف ہاشمی ایڈووکیٹ،گل اخلاق حسین ایڈووکیٹ ،ملک حمید ایڈووکیٹ،بشیراللہ والے و دیگر نے بھر پور شرکت کی تقریب سے صدر ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن ملک الطاف حسین اور ثاقب امام رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرصہ 15سال سے مستحق افراد کو عید گفٹ ،وہیل چئیرز،ادویات اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کر رہے ہیں اور مخیر حضرات کے تعاون سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :