حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکامی سے دوچار ہوں گے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 23:43

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے ..
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکامی سے دوچار ہوں گے 2018میں بھی عوامی جے آئی ٹی میں کامیاب ہوں گے عوام سے کیئے گے تمام واعدوں کو پورا کیا جارہا ہے 2018تک تحصیل حضرو کے تمام دہیاتوں کو سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی جمعرات کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ 2013میں مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملا تو اس دن سے حکومت سے خلاف سازشیں شروع کر دی گئیں، آج چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجو یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا عمران خان ایک سوچی سمجھ سازش کے تحت ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن اس میں بھی ان کو ناکامی کا سامنے کرنا پڑے گا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے میاں نواز شریف کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پڑے گا جہاں عوام ان سے اپنے اوپر ہونے والی ذیاتیوں کا حساب لیں گے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 2018کے بعد تحصیل حضرو کا کوئی علاقہ سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا

متعلقہ عنوان :