حضرو پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 22 جون 2017 23:43

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) حضرو پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس نے حضرو میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان بھی گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کی قیادت میں پولیس نے غورغشتی کے مقام پر ملتان خان کو تقل کرنے والے ملزم سلیمان ،محمد رحمان کو گرفتار کر لیا حضرو پولیس نے 18/5/2017کو حضرو میں ہونے والی سگریٹ ایجنسی 20لاکھ روپے کی ڈکیتی کا سراغ لگاتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا مورخہ23/5/2017فقیر حسین ولد اعجاز حسین نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ میرے چھوٹا بھائی اورنگزیب کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا جس پر ڈی ایس ایس ایچ او تھانہ حضرو سکندر حیات ایس آئی نے ملزم سلطان کو گرفتار کر لیا تھانہ رنگو پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینک کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ مختلف ملزمان سے 2عدد موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی سرکل حضرو پولیس نے 2ماہ کے عرصہ کے دوران اندھے قتل اور ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو سرکاری مہمان بناکر علاقہ میں امن امان کی فضا بہتر بنائی عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی سرکل حضرو اور ان کی ٹیم کو کامیاب کاروائیاں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :