بھوربن کے نجی سکول سسٹم کے پرنسپل بھوربن کے قریب اپنی گاڑی میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے

جمعرات 22 جون 2017 23:43

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مری کے معروف ماہر تعلیم اور روات بھوربن کے نجی سکول سسٹم کے پرنسپل بھوربن کے قریب اپنی گاڑی میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے ‘ان کے سر پر گولی لگی تھی اور قریب ہی پستول بھی پڑا ملا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سہہ پہرکے وقت روات کے ایک نجی سکول سسٹم کے پرنسپل اکمل نواز عباسی بھوربن کرکٹ سٹیڈیم کے قریب روڈ کے کنارے کھڑی ہوئی اپنی ذاتی گاڑی سے مردہ حالت میں ملے۔ پولیس نے نعش اور پستول قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو مری پہنچادی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ عنوان :