دکھی انسانیت کی خدمت رب تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنیکا آسان ذریعہ ہے، صدر راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن

جمعرات 22 جون 2017 23:43

سکھر۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شریف بندھانی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت رب تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنیکا آسان ترین ذریعہ ہے، ہم سب پر لازم ہے کہ مستحقین، غریب و نادار افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں، صاحب استطاعت و مخیر حضرات اپنے قرب و جوار میں رہنے والے مستحقین کی دل کھول کر مدد کریں ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدقات و عطیات جمع کرنے کیلئے برادری کے معززین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی خضر حیات، نائب صدر حاجی مسلم، جنرل سیکریٹری حاجی محمد یامین، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالجبار راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری عطاء الرحمن، خازن حافظ محمد شعیب ودیگر بھی موجود تھے۔ حاجی شریف بندھانی نے مذید کہا کہ موجودہ حالات میں صاحب استطاعت اور مخیر حضرات پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے مال میں سے غریبوں کا حصہ ادا کریں اور مستحقین تک ان کا حق احسن انداز سے پہنچایا جائے۔