پولیس ہیڈ کوارٹر خیرپور میں ایک کرورڑ 76 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے نئے وومین پولیس اسٹیشن کا افتتاح

جمعرات 22 جون 2017 23:43

سکھر۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پیپلزپارٹی سندھ کی نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے پولیس ہیڈ کوارٹر خیرپور میں ایک کرورڑ 76 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے وومین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی شہید قائد بینظیر بھٹو کا ویژن تھا کہ ہر ضلع میں خواتین کے مسائل حل کرنے ، جنسی تشدد، حراسان کرنے اور دیگر خواتین کے حقوق کے لیے وومین پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع کے آٹھوں تعلقوں میں وومین پولیس اسٹیشن قائم کیے جائیں محکمہ پولیس میں مرد پولیس کانسٹیبل کی نسبت خواتین آفیسرز اور پولیس کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے، مارپیٹ اور بلیک میل کرنے والے عناصروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے ان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون اور تحفظ فراہم نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا کام بہترطریقے اور غیر جانبدار تحقیقات کرے گی تو پھر رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروںکو جدید آئی ٹی، کمپیوٹر اور دیگر تکنیکی تربیت فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ 16 سال یا اس سے کم عمر کی لڑکیوں کا کورٹ میں جاکر شادی کرنا غیر قانونی عمل ہے جس کے سدباب کے لیے پولیس کے ساتھ سول سوسائٹی کو اپنا مثبت کردار پیش کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وومین پولیس اسٹیشن قائم ہونے سے خواتین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ وومین پولیس اسٹیشن خیرپور کو تین منزلہ تک کی تعمیر کے سلسلے میں بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایس ایس پی خیرپور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر نے ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام، پولیس کی کارکردگی اور مجموعی صورتحال پر تفصیل سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد انور بگٹی، اے ایس پی سٹی عمران، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اقبال ملک،ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح سمیت دیگرپولیس افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :