القدس کمیٹی سکھر کیجانب سے’’ القدس سیمینار ‘‘ کا انعقاد، سید خورشید احمد شاہ مہمان خصوصی تھے

جمعرات 22 جون 2017 23:43

سکھر۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) القدس کمیٹی سکھر کی جانب سے القدس سیمینار سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مولا نا محمد مٹھل نقوی نے کی جبکہ سیمینار کے مہمان خصوصی قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ تھے۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہم مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں۔

اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم اور استبداد کی وہ داستان رقم کی ہے کہ جس کی نظیر نہیں ملتی۔ تمام اسلامی ممالک اس مقصد کیلئے اپنا اپنا کلیدی کردار اد اکریں۔ مسلم ممالک متحد ہوکر اآگے آئٰیں اور قبلہ اول کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی اہمیت سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

(جاری ہے)

یہ مسلمانوں کا اولین قبلہ ہے۔

سیمینار سے قبلہ علامہ علی بخش سجادی، ، سنی تحریک کے مولانا بلال ، قبلہ عالم شاہ موسوی، ارشاد حسینی، سید مدد علی شاہ وائیس چانسلر شہید بینظیر بھٹو ٹیکنیکل اور اسکل ڈیولپمنٹ یونیورسٹی خیرپور ،نسیم عباس منتظری، رسول بخش جونیجو و دیگر نے بھی خطاب کیا اور قبلہ اول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں ساری دنیا کے مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے۔ اسلام کی حقیقی روح ہے کہ اسرائیل کے فلسطین اور بیت المقدس پر قبضے کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

متعلقہ عنوان :