Live Updates

عباسی کلہوڑو تنظیم کی جانب سے غریب طلبہ و طالبات میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے

جمعرات 22 جون 2017 23:41

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) عباسی کلہوڑو تنظیم کے سرپرست اعلیٰ اور سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی منور علی عباسی کی جانب سے 500 سے زائد طلبہ و طالبات اور مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میں عید کے تحائف کے طور پر کپڑے تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ صیام میں غریب بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عباسی کلہوڑو تنظیم کی جانب سے فلاحی کام کیے جارہے ہیں۔ تقریب میں حاجی اویس علی عباسی، سید علی رضا شاہ، سکندر علی شاہ، مشتاق کلہوڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :