پی پی پی ضلع گلگت کے زیر اہتمام بی بی شہید کی64 ویں سالگرہ کے موقع پر پر وقار تقریب کا اہتمام

جمعرات 22 جون 2017 23:41

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) 21 جون شہید بے نظیر بھٹو کی 64 سالگرہ کے سلسلے میں کیمپ آ فس گلگت میں پی پی پی ضلع گلگت کے زیر اہتمام پر وقار تقریب منعقد کیا گیا۔ جمیل احمدسنئیر نا ئب صدر جی بی، انجیئر اسماعیل جنرل سیکر یٹری جی بی ، محمد موسیٰ ممبر CEC ، اقبال رسول صدر ضلع گلگت ، رانا حسین علی جنرل سیکریٹری ، میر باز علی سیکریٹری اطلاعات ، محمد ایوب شاہ صدر پی پی پی ضلع غذر اشفاق افضل ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے علاوہ پی ایس ایف ،پی وائی او ،بی ڈبیلو ائو اور پی پی پی میڈیا سیل کے ارکین نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکر یڑی انجئیر اسماعیل نے کہا کی محترمہ بے نظیر بھٹوکا مشن پارٹی کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔

(جاری ہے)

محترمہ شخصیت کا نام نہیں بلکہ تحریک کانام ہے ۔محترمہ کی پوری عمر ملک میں جمہوریت کی بحالی اور دہشتگردوں کے خلا ف جہدوجہد میں گزری شہید محترمہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انھوں نے اپنی سیاسی زندگی میں مخالفین کے منفی اقدامات کابھر پور طریقے سے مقابلہ کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سئینر نا ئب صدر پی پی پی جی بی جمیل احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دو سال کے عرصے میں جتنی کرپشن کی ہے گلگت بلتستان کی تاریخ میں اس کی مثال کہی نہیں ملتی۔صوبائی حکومت نے مالی کرپشن کے ساتھ اخلاقی کرپشن کی بنیاد بھی رکھی ہے،وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کشمیری قیادت کے حکم پر عمل پیرا ہیں اور گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول کے لیے مرکز میں مکمل خاموشی اخیتار کر چکے ہیں جس کا اعتراف حالیہ دنوں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے بیان میں کیاہے۔

پی پی پی گلگت بلتستان کی جانب سے جاری تحریک حق ملکیت و حق حاکمیت پوری گلگت بلتستان میں جاری ہیں اس تحریک سے پیپلز پارٹی کسی صورت بھی نہیں ہٹے گی دن بہ دن تحریک مضبوط ہو رہی ہے اور قد آور شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اخیتار کر رہے ہیں۔ تقریب کے آخر میں 20 پائونڈ کا کیک کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :