شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات سرکاری حیثیت میں کیں تھیں، پانامہ جے آئی ٹی کو بتاؤں گا کس کے کہنے پر تحقیقات کیں، رحمان ملک

جمعرات 22 جون 2017 23:40

شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات سرکاری حیثیت میں کیں تھیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات سرکاری حیثیت میں کیں تھیں، پانامہ جے آئی ٹی کو بتاؤں گا کہ کس کے کہنے پر تحقیقات کیں، جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ جے آئی ٹی کو بتاؤں گا کہ شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کس کے کہنے پر کیں تحقیقات سے متعلق اپنی بات پر قائم ہوں شریف خاندان کے خلاف تحقیقات سرکاری حیثیت میں کیں تھیں، تحقیقات اگر ذاتی ہوتی تو 5ایف آئی آر کیسے درج ہوئیں۔