چوہدری محمدسرور نے ڈیوٹی کی شر ح میں اضافے کے ایف بی آر کے اقدامات کو ’’مہنگائی بم ‘‘قراردیدیا

جمعرات 22 جون 2017 23:40

چوہدری محمدسرور نے ڈیوٹی کی شر ح میں اضافے کے ایف بی آر کے اقدامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یکم جولائی سے پہلے ہی ڈیوٹی کی شر ح میں اضافے کے ایف بی آر کے اقدامات کو ’’مہنگائی بم ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں ‘ملک میں بیڈ گورننس کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ورنہ قوم مہنگائی ’بد عنوانی اورناانصافی کے سیلاب میں ڈوبتی رہیگی ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کو مضبوط بناکر فعال کر نا میری اولین تر جیح ہے جسکے لیے مجھے جو بھی قربانی دینا پڑی میں اس کیلئے تیار ہوں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان جیسے ایماندار اور مخلص لیڈر ہی قیادت میں ہی ملک کو بحرانوں سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے اور قوم تحر یک انصاف کے ہاتھ مضبوط کر یں ہم بھی قوم کسی صورت مایوس نہیں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے ان حالات میں ایف بی آر یکم جولائی سے پہلے ہی 144اشیاء کی ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کر کے نہ صرف غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے بلکہ اس سے ملک میں عید سے پہلے مہنگائی کا ایک نیا بحران پیدا ہو چکا ہے بدقسمتی سے اداروں میں سیاسی مداخلت اور سفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے جسکی وجہ سے ادارے اپنی من مانی کر رہے ہیں ۔