Live Updates

تحریک انصاف پریہودیوں سے فنڈنگ لینے کا الزام ہے،تحریک انصاف اپنی صفائی میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ،ترجمان پنجاب

عدالت کہہ چکی ہے رحمان ملک صادق اور امین نہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پریہودیوں سے فنڈنگ لینے کا الزام ہے،تحریک انصاف اپنی صفائی میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ۔ عدالت کہہ چکی ہے رحمان ملک صادق اور امین نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف سماعت ملتوی کرنیکی درخواست کیوں کررہی ہی تحریک انصاف پریہودیوں سے فنڈنگ لینے کا الزام ہے، ابھی تک تحریک انصاف اپنی صفائی میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات