سیالکوٹ،تیزرفتار چنگ چی رکشہ نالہ میں گرنے سے 70سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 22 جون 2017 23:38

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ملکھانوالہ سٹاپ کے قریب تیزرفتار چنگ چی رکشہ نالہ ایک میں گرنے سے اس میں سوار 70سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ ملکھانوالہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار چنگ چی رکشہ نالہ میں گرگیا جس میں سوار موضع وائیں کا رہائشی70سالہ محمد نواز ولد اللہ دستہ گر کر جاں بحق ہو گیا ،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122سیالکوٹ کی ایمبولینس اور واٹر ریسکیوٹیمیں حادثہ پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر رکشہ کو نالہ سے نکالنے کے ساتھ محمد نواز کی تلاش شروع کردی اورڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد محمد نواز کی نعش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :