سیالکوٹ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

قیدیوں کے مسائل سنے وقیدی خواتین کے بچوں میں عید ی تقسیم کی

جمعرات 22 جون 2017 23:38

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال بشریٰ زمان نے سول جج اویس رحمت اور سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اصغر منیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ہسپتال ،خواتین بارک، مردانہ بارک ، کچن اور جیل کے دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا ،انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اورقیدی خواتین کے بچوں میں عید ی بھی تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :