پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کاسیالکوٹ کینٹ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر کے دفتر کا دورہ

کمپیوٹرائزڈ ہونیوالی برانچوں ، پنشن و سیونگ بنک برانچ کے ریکارڈ کا معائنہ کیا

جمعرات 22 جون 2017 23:38

ْ سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب سرکل لاہور کا ریجن سیالکوٹ کینٹ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کے دفتر کا دورہ ، سیالکوٹ ریجن میں کمپیوٹرائزڈ ہونیوالی برانچوں ، پنشن اور سیونگ بنک برانچ کے ریکارڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ریونیو کی کمی او ر دوران ڈیوٹی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ، چیف پوسٹ ماسٹر سیالکوٹ جی پی او ارشد خان نے کمپیوٹر ائزڈ آن لائن ہونیوالی برانچوں سیونگ بنک ، پنشن برانچ پر پوسٹ ماسٹر جنرل کو بریفنگ دی جس پر پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب نی35سالوں کے ریکارڈ کو بہت کم عرصے میں کمپیوٹر ائزکرنے پر چیف پوسٹ ماسٹر ارشد خان اور عملہ کو شاباش دی اوران کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :