سیالکوٹ،چیئرپرسن ضلع کونسل کا نول موڑ کا دورہ،بارشی پانی کے نکاس کے کام کا جائزہ لیا

جمعرات 22 جون 2017 23:38

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ نے نول موڑ وزیر آباد روڈ پر جمع بارشی پانی کے نکاس کیلئے جاری کام کا جائزہ لیا ،اس موقع پر سی او ایم سی ایس ظفر قریشی، ایکسئین شیخ زاہد، ظفر چیمہ اور محمد فاروق بھی موجود تھے ، چیئرپرسن حناء ارشد نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے سینی ٹیشن کے افسران اور عملہ کی جانب سے کی جانیوالی کاوشوں پر انہیں سراہااور پانی کے نکاس کیلئے مشینری کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :