سیالکوٹ، 94مستحقین میں مالی امداد ،تعلیمی وظائف اور شادی گرانٹس کے چیک تقسیم

جمعرات 22 جون 2017 23:38

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ضلعی چیئرمین بیت المال نبیل خالد لون نے 94 مستحقین و معذورافرادمیں مالی امداد ،تعلیمی وظائف اور شادی گرانٹس کے مجموعی طور پر 6لاکھ86ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے، اس موقع پر اراکین ضلعی بیت المال کمیٹی محمد سلیم قادری، ملک محمد اشرف، محمد یونس باجوہ، عبدالرزاق خاں، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر شریف گھمن اوررانا خلیل بھی موجود تھے، نبیل خالد لون نے بتایا کہ مستحقین میں مالی امداد کے چیکس میرٹ پر تقسیم کئے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے وضح کردہ طریقہ کار کو اپنا یا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ایسے مستحق طالب علم جنھوں نے میٹرک ، ایف اے ، بی اے اور ایم اے میں 50فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں وہ تعلیمی وظائف کے حصول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :