ڈپٹی کمشنر ملتانکی عید الفطر کے پیش ِ نظر تمام پارکوں کے جھولوں کے معائنہ کی ہدایت

جمعرات 22 جون 2017 23:38

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے عید الفطر کی آمد کے پیش ِ نظر شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام پارکوں کے جھولوں کی انسپکشن کا حکم دیاہے ،ڈپٹی کمشنر نے خطر ناک اور بوسیدہ حالت میں چلنے والے تمام جھولوں کو فوری بند کرنے کاحکم بھی جاری کیا ہے ، اس سلسلہ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اورضلعی افسران پر مشتمل خصوصی سروے ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو تمام جھولوں کی حالت زار کا معائنہ کرکے متعلقہ ٹھیکیدار سے فٹنس سرٹیفیکٹس بھی لے گی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں سے تفریح کے مواقع چھیننا نہیں چاہتی تاہم انسانی جان کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ جھولوں کی بھی مکمل چیکنگ ہوگی اور کسی طور پر بھی خطر ناک جھولوں کو چلنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :