ملتان،عیدالفطر کے پیش نظر سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا گرینڈ صفائی آپریشن کا آغاز

جمعرات 22 جون 2017 23:38

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الفطر کے پیش ِ نظر شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ،ا س سلسلہ میںکمپنی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز جامع مساجد ،عبادت گاہوں ، چوکوں ، شاہرائوں، درباروں اور پارکوں میں خصوصی صفائی مہم چلائی گئی جس کے دوران کئی من وزنی ملبہ اور گندگی کے ڈھیر صاف کئے گئے ، منیجنگ ڈائریکٹر عمرا ن نور نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورصفائی انتظامات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید تعطیلات کے دوران کمپنی کا تمام عملہ حاضر رہے گا اور 3شفٹوں میں شہر کی صفائی جاری رکھی جائے گی ،اس مہم کے دوران تمام مصروف شاہرائوں اور عوامی اجتماع کے مقامات پر چھڑکائو اور چونا بھی کیا جائے گا ، اس موقع پر منیجر ز آپریشن محمد انوار اورمحمد عثمان نے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :