ملتان،عیدامن وبھائی چارے کے فروغ کا پیغام ہے، چیئرمین قومی امن کمیٹی

جمعرات 22 جون 2017 23:38

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) چیئرمین قومی امن کمیٹی ملتان ریجن سہیل فراز نے کہا ہے کہ عیدامن وبھائی چارے کے فروغ کا پیغام ہے، عید الفطر پر ملتان ریجن میں امن وامان کی صورتحال کو بہتررکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلہ میںامن کمیٹیاں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں گی،اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین قومی امن کمیٹی نے کہاکہ عید خوشی کا موقع ہوتا ہے اورخوشی کے موقع پرامن وامان میں خلل ڈالنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ عید اجتماعات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام مسالک کی مساجد کی انتظامیہ اورعلماء سے رابطہ کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ قومی امن کمیٹی کے قیام کا مقصد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ رہ کرامن وامان کے قیام، فرقہ واریت اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :