منشیات کے مریضوں کیلئے ہفت روزہ تقریبات کے سلسلہ میں میڈیکل کیمپ کاا نعقاد

جمعرات 22 جون 2017 23:38

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ملتان کریسنٹ لائنز کلب اور نجات سنٹر ملتان کے زیر اہتمام منشیات کے مریضوں کیلئے ہفت روزہ تقریبات کے سلسلہ میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میںڈاکٹر نثار احمد چوہدری ،نعیم اقبال ،سیف اللہ چوہدری،پرویز احمد سلہری،نیر وسیم اور ارسلان علوی نے شرکت کی ،اس موقع پر ماہر امراض منشیات ڈاکٹر شہزاد احمد نے کہا نشہ کے مریض ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں جبکہ غربت ،جہالت، بیروزگاری ،گھریلو مسائل اورڈپریشن نشہ کی بنیادی وجوہات ہیں ، اس کے بچاو کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،ڈائریکٹر نجات سنٹر ڈاکٹر نثار چوہدری نے کہا ہفت روزہ تقریبات کے سلسلہ میں منشیات کے مریضوں کیلئے علاج معالجہ مفت علاج کے علاوہ ان کی ذہنی و فکری تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر کیمپ میں آنیوالے مریضوں کو چیک اپ کیساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :