سلطانہ شاہین کا رمضان بازار کا دورہ،عید سٹالز وسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 22 جون 2017 23:38

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مسلم لیگ(ن)کی رہنما و ایم پی اے سلطانہ شاہین نے رمضان بازار چونگی نمبر9کادورہ کیا اور وہاں لگائے گئے عیدسٹالزکا جائزہ لیا،اس موقع پر مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی رہنما ڈاکٹرملکہ تبسم اور عطیہ ربنواز بھی ان کے ہمراہ تھیں، سلطانہ شاہین نے رمضان بازار اور عیدسٹالز میں اشیاء کے معیار اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا،ڈسٹرکٹ آفیسرآمنہ زیدی نے لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین کو بریفینگ دی جبکہ ایم پی اے سلطانہ شاہین اور لیگی خواتین رہنمائوں نے عیدسٹالز سے خریداری بھی کی ، سلطانہ شاہین کا اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے عید کے موقع پرشہریوں کی سہولت کیلئے رمضان بازار میں خصوصی سٹالز قائم کیے ہیں اورعوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے معیارزندگی کو بلندکرکے ملک کو معاشی طورپرمضبوط کرنا چاہتی ہے لیکن مخالفین کو ملکی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور خوشحالی کاسفر جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :